قطر میں پرکشش روزگار کے سنہری مواقع

   

حیدرآباد 17 جنوری : ( سیاست نیوز ) : نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں نے مسلمانوں کو تعلیمی اور معاشی شعبوں میں آگے بڑھانے کا عہد کر رکھا ہے ۔ خاص طور پر مسلم خاندانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے وہ خواہاں ہیں ۔ اس ضمن میں انہوں نے سیاست ہب فاونڈیشن کا قیام عمل میں لایا جس کے تحت اندرون و بیرون ملک نوجوانوں کو بہترین روزگار یا ملازمتیں فراہم کئے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ سیاست ہب فاونڈیشن کے ڈائرکٹر زاہد فاروقی کے مطابق بیرونی ممالک میں روزگار یا ملازمتوں کیلئے سیاست ہب فاونڈیشن نے تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ ( TOMCOM ) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بے شمار نوجوانوں کو بیرون ملک پرکشش ملازمتیں حاصل ہوئیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مملکت قطر میں اسسٹنٹ پراجکٹ منیجرس ، سیول انجینئرس ، کاسٹنگ انجینئر ، سیول سپروائزرس ( معہ سیول انجینئرنگ ) اور HSE آفیسرس کی جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں اور خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کے لیے (یہ جائیدادیں صرف مسلم امیدواروں کے لیے مختص ہیں ) تاہم امیدواروں کا خلیجی ممالک میں 2-3 سال اور جملہ 5-6 سال کا تجربہ لازمی ہے ۔ امیدواروں کی عمریں 25-35 سال ہونی چاہئے ۔ انگریزی میں مہارت ضروری ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے دفتر سیاست میں واقع سیاست ہب فاونڈیشن کے جاب پلیسمنٹ ڈیسک پر دوپہر 12 بجے تا شام 5 بجے معہ CV ربط پیدا کریں ۔۔