قطر میں پھنسے وشاکھاپٹنم کے سابق بحری عہدیدار کرکو بچانے افراد خاندان کی مودی سے اپیل

   

حیدرآباد28اکتوبر(یواین آئی)قطر نے ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق عہدیداروں کو موت کی سزا سنائی ہے جن میں وشاکھاپٹنم کاسُگناکرپاکالابھی شامل ہے ۔ ان کے ارکان خاندان قطر کی عدالت کے فیصلے سے پریشان ہیں جنہوں نے ان کو بچانے وزیراعظم مودی سے مداخلت کی خواہش کی ۔پاکالا خاندان کے ایک رکن نے کہاکہ ملک کی خدمت کرچکے ان بحری عہدیداروں کو بچایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ موت کی سزاکیوں دی گئی ،پاکالا کی ماں کافی پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم براہ مداخلت کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جب کسی کو پھانسی کی سزا ہوتی ہے تو اس سے کہا جاتا ہے کہ اس کا جرم کیا ہے تاہم اس معاملہ میں گرفتار کیوں کیاگیا ، یہ بھی نہیں بتایاگیا ۔