قطر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس

   

Ferty9 Clinic

دوحہ ۔29فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) قطر نے کورونا وائرس کے پہلے مریض کی توثیق کردی ۔ میڈیا کے مطابق ایک 36 سالہ خاتون جس نے ایران سے تخلیہ کیا تھا ، اُسے کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ۔ یاد رہے کہ قطر نے جمعرات کے روز ایران سے اپنے کچھ شہریوں کو واپس بُلالیا تھا جہاں چین کے بعدکورونا وائرس سے پیداشدہ حالات بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔ قطر نے ایران سے بلائے گئے قطری شہریوں کو 14 دنوں تک قرنطینہ (علٰحیدگی) میں رکھا ہے ۔