دوحہ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ریاست قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 1,274افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی80,876 ہزارہوگئی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ 1,783 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، اب تک58,681ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے کر شفایاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ہسپتال میں زیر علاج افراد کی گنتی 22,119 ہے۔ مملکت میں کورونا سے مرنے والوں کی گنتی 76 ہو گئی ہے۔ جبکہ 238 مریضوں کو صحت بگڑنے پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ مملکت میں اب تک2لاکھ 95 ہزا ر افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ ماہ پانچ سو قیدیوی کی سزا معاف کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
