قطر میں ہندوستانی شہریوں کے داخلہ پر پابندی

   

نئی دہلی۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مغربی ایشیائی ملک قطر نے کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے پیش نظر ہندوستان اور 13دیگر ممالک کے شہریوں کے اس کی سرحد میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے ۔قطر کے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران، عراق ،لبنان، نیپال، پاکستان، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا، شام اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے 9مارچ سے اس کے یہاں داخلہ پر عارضی طورپر پابندی رہے گی۔ انڈین ایئرلائینز انڈیگو نے آج ہی اعلان کیا ہے کہ وہ قطر کیلئے اپنی پروازیں غیرمعینہ مدت کیلئے منسوخ کررہی ہے ۔