قطر میں 13 تا 15 نومبر قطر پریمئیر لیگ کا انعقاد

   

کئی ممالک کے فنکاروں کو دعوت ۔ حیدرآبادی فنکار بھی شرکت کریں گے
شمس آباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں جناب افتخار احمد شریف دوہری شہریت کے حامل پہلے ہندوستانی نے پریس میٹ میں کہا کہ قطر میں 13 تا 15 نومبر کو تین روزہ پروگرام قطر پریمیئر لیگ کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں کئی ممالک سے فنکاروں کو مدعو کیا گیا ۔ پروگرام میں حیدرآبادی فنکاروں کے بی جانی ، اکبر بن تبر ، معین خان اور احتشام قادری کو مدعو کیا گیا جہاں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ افتخار احمد شریف نے کہا کہ آج حیدرآبادی فنکار اپنے فن و مظاہرے سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کرچکے ہیں ۔ حیدرآباد فنکار 12 نومبر کو قطر کیلئے روانہ ہورہے ہیں اس پروگرام کی کامیابی کے بعد حیدرآبادی فنکاروں کا نام مزید بلند ہوگا ۔ کے بی جانی ، اکبر بن تبر ، معین خان ، احتشام قادری کے علاوہ اظہر شریف ، ابرار اور دیگر افراد موجود تھے ۔۔