دوبئی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قطر کی وزارت دفاع کی ایک اطلاع کے مطابق تربیتی مشن میں حصہ لینے والے دو خلیجی طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، البتہ اس طیارہ کی ساخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا جبکہ پائیلٹس طیارہ سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئے اور اس وقت محفوظ ہیں۔ یاد رہے کہ عرب جزیرہ نما میں قطر ایک چھوٹا لیکن ترقی یافتہ ملک ہے جس کا گزشتہ دو سال سے دیگر چار عرب ممالک سے بعض سیاسی تنازعات کی وجہ سے بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ قطر میں الادیدار بیس واقع ہے جہاں امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ کا ہیڈکوارٹرس ہے اور ہزاروں امریکی فوجی یہاں تعینات ہیں۔ اس موقع پر لیفٹننٹ کرنل کرسٹین ملیٹ جن کا تعلق امریکی فضائیہ کے سنٹرل کمانڈ سے ہے، نے بتایا کہ قطر میں طیاروں کے متصادم ہونے کے بارے میں انہیں اطلاع ہے تاہم حکومتِ قطر نے اس سلسلے میں چونکہ اب تک کوئی مدد طلب نہیں کی ہے لہذا ہم بھی خاموش ہیں۔
