دوحہ۔18فروری (ای میل) قطر پریمیر لیگ کی جانب سے اسپورٹس ڈے کے موقع پر کیو پی ایل گراونڈ واقع دوحہ قطرمیں خصوصی میچ کا اہتمام کیا گیا،اس نمائشی کرکٹ میچ میں حیدرآبادی فلم اسٹارس عدنان ساجد خان عرف گلو دادا، اکبر بن تبر اور حاجی کمال عرف حیدرآبادی کرش نے مہمان کھلاڑیوں کے طور پر حصہ لیا۔ ۔بانی وڈارکٹر قطر پریمیر لیگ سراج انصاری نے مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا اور مذکورہ خصوصی میچ کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ملک قطر میں کرکٹ کو فروغ دینے میں کیو پی ایل اپنا اہم کردار ادا کرتار ہا ہے ۔ واضح رہے کہ قطر پریمیر لیگ کی جانب سے منعقد کئے جا نے والے مختلف سیزن میں تقریبا 22 ٹیمیں حصہ لیتی ہیںجن کا تعلق نہ صرف ہندوستان سے ہے بلکہ پاکستان، بنگلہ دیش،سری لنکا اور نیپال سے ہے۔ مذکورہ میچ سینیرالائنس اور حیدرآبادی وارئیرس کے درمیان ہوا جس میںسینیرالائنس نے 12رن سے کامیابی حاصل کی۔ بانی قطر پریمیر لیگ سراج انصاری نے مہمانان خصوصی حیدرآبادی فلم اسٹارس گلو دادا، اکبر بن تبر اور حاجی کمال عرف حیدرآبادی کرش کو تہنیت پیش کی اور یادگار مومنٹو بھی دیا۔ گلو دادا، اکبر بن تبر اور حاجی کمال نے اس امید کا اظہار کیا کہ کیو پی ایل مستقبل میں ترقی کی نئی منزلیں طئے کریگا۔ سیف اﷲ نائب صدر نے تقریب کی کاروائی چلائی جبکہ اس موقع پر کیو پی ایل بورڈ اراکین سریدھر اباگونی، عامراشفاق ،عابد خان، امجد خان ، گلریز سید،احمد یافعی،خواجہ نظام الدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے اور عابد خاں کے شکریہ پرانعامی تقریب کا اختتام ہوا۔