جنیوا ، ،15ستمبر(ایجنسیز) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کو ایک ہنگامی اجلاس میں قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے پر بحث کرے گی۔ کونسل نے پیرکوکہا کہ یہ اجلاس اس بات پرگفتگو کرے گا کہ 9 ستمبر 2025 کو ریاستِ اسرائیل کی جانب سے ریاستِ قطرکے خلاف کی جانے والی حالیہ فوجی جارحیت کے اثرات کیا ہیں۔ اسرائیل نے9 ستمبرکو قطر میں فضائی حملہ کیا جس کا نشانہ دوحہ میں موجود متعدد حماس عہدیداروں کی رہائش گاہیں تھیں۔ ان فضائی حملوں کی عرب اور اسلامی دنیا بھر میں سخت مذمت کی گئی اور اسے قطرکی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔