قطر کو امریکی جہاز فروخت کرنے کا اسرائیل مخالف

,

   

یروشلم ۔ اسرائیل کے وزیر انٹیلی جنس نے خطے میں اسرائیلی فوج کی برتری برقرار رکھنے کے بارے میں بات کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ کی طرف سے ایف 35 جنگی طیارے قطرکو فروخت کرنے کی مخالفت کرے گا۔ میڈیا کے مطابق وزیر انٹیلی جنس ایلی کوہن سے اسرائیلی آرمی ریڈیو پر برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا جو کہ قطر کی امریکہ کو بھیجی گئی ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کی درخواست سے متعلق تھی۔ ان سے پوچھا گیا کہ آیا اسرائیل ان طیاروں کی فروخت کی مخالفت کرے گا۔ اس پر ایلی کوہن نے جواب دیا کہ ہاں اسرائیل اس کی مخالف کرے گا ۔ خطے میں ہماری سکیورٹی اور فوجی برتری ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ ہمارا خطہ ابھی تک سوئٹزرلینڈ میں تبدیل نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ قطر کی امریکہ کو بھیجی جانے والی درخواست امریکہ اورمتحدہ عرب امارات کی اگست میں ہونے والے معاہدہ کے بعد بھیجی گئی ہے۔امریکہ نے قطرکو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کے بارے میں سوچنے پر رضامندی ظاہر کہ تھی۔ یہ امریکہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے ساتھ کیے جانے والے ابراہم اکارڈ کا ذیلی معاہدہ کے طور پر کیا گیا تھا۔ابراہم اکارڈ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ ہے۔