قطر (کیو پی ایل) کا سعودی عرب کے مہمانوں کا استقبال

   

دوحہ، 29 جولائی (ای میل) قطر میں سرگرم معروف سماجی و ثقافتی ادارہ (QPL) نے سعودی عرب کے شہر الخبر سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک شاندار اور یادگار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بین الاقوامی بھائی چارے، سماجی ہم آہنگی اور روایتی مہمان نوازی کی بھرپور جھلک دیکھنے میں آئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ استقبالیہ کلمات اور معزز مہمانوں کے اعزاز میں خطابات پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس تقریب میں الخبر (سعودی عرب) سے تشریف لانے والے کچھ ممتاز افراد کے نام درج ذیل ہیں:مسٹر اشفاق حسین (صدر، TWA)، مسٹر سید منہاج الدین (بانی و ڈائریکٹر، TWA)، مسٹر رشید (سی ای او، شالیمار ریسٹورنٹ)، مسٹر نذیر احمد (TWA)۔ مہمانوں نے QPL قطر کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات بین الاقوامی سطح پر روابط، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کو فروغ دیتی ہیں۔ آخر میں سعودیہ عرب سے آئے ہوئے مہمانوں اور QPL گروپ کے تمام ممبران کا سراج انصاری، معراج ملک، امجد خان، یوسف خان صدیق خان نے شکریہ ادا کیا گیا، اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تقریبات کے تسلسل کا عزم ظاہر کیا گیا۔