قطر کی غزہ جنگ بندی کی نئی تجویز

   

دوحہ: 2 جولائی (یو این آئی)قطر کی جانب سے اسرائیل کو 60 روزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی تجویز میں غزہ میں 60 دن کی جنگ بندی شامل ہے تجویز میں پہلے روز 8 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی شق شامل ہے ۔جنگ بندی کے 50ویں روز مزید 2 زندہ یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔رپورٹ پر قطری حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ مجوزہ فریم ورک مشرق وسطیٰ کے امریکی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے پیش کردہ پہلے منصوبے سے مشابہت رکھتا ہے ۔

کویت چھوڑنے کے خواہشمند غیر ملکیوں پر نیا قانون نافذ
کویت سٹی: 2 جولائی (یو این آئی) کویت میں نئے قانون کے تحت خانگی شعبہ سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کیلئے لازمی الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم نافذ العمل ہوگیا۔ کویت میں یہ قانون غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے آرٹیکل 18 کے تحت نافذ کیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگیا ہے ۔پبلک اتھارٹی فار مین پاورنے یکم جولائی 2025 کو سسٹم کا آغاز کیا جو کویت میں ڈیجیٹل تبدیلی اور لیبر مارکیٹ کے ضابطے کیلیے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے ۔سسٹم کی لانچنگ کے چند گھنٹوں کے اندر 36 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جو آجروں اور غیر ملکی ملازمین کی طرف سے وسیع بیداری اور تیاری کی نشاندہی کرتی ہیں۔