قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک پر سائبر حملوں کی کوششیں ناکام

   

دوحہ : عرب دنیا میں توجہ سے دیکھے جانے والے قطر کے الجزیرہ ٹیلی وڑن نیٹ ورک نے کہا ہے کہ اسے حالیہ دنوں میں سائبر حملوں کا نشانہ بنانے کی کئی کوششیں کی گئیں۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ الجزیرہ نیٹ ورک کو گزشتہ ہفتے کے دن سے لے کر منگل تک اس کی ویب سائٹ اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے سائبر حملوں کا نشانہ بنانے کی مسلسل کوششیں کی گئیں، جو ناکام بنا دی گئیں۔ ہیکرز اس ادارے کے نیوز نیٹ ورک کا الیکٹرانک کنٹرول حاصل کر کے اسے مفلوج بنا دینا چاہتے تھے۔ سائبر حملوں کی کوششوں میں شدت اس وقت آ گئی تھی جب اتوار کے روز اسرائیلی فلسطینی تنازعہ سے متعلق ایک دستاویزی فلم نشر کی جانے والی تھی۔