قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ریاض آمد

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔ 8 ڈسمبر (ایجنسیز) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سعودی ۔ قطری رابطہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلیٰ سعودی شخصیات کے ساتھ ایرپورٹ پر امیرِ قطر کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے قصرِ یمامہ میں ملاقات کی اور قطر ۔ سعودی رابطہ کونسل کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، جس کا احوال سعودی پریس ایجنسی نے جاری کیا۔ امیرِ قطر کے ہمراہ وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور ایک اعلیٰ سرکاری وفد بھی موجود تھا۔