قطر کے امیر کا دہلی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال

,

   

آج وزیر اعظم مودی سے مختلف امور پر بات چیت
نئی دہلی: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو دہلی پہنچے۔ اس دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے کل بات چیت کریں گے جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے قریبی رشتے کو مزید گہرا کرے گی۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے پالم ہوائی اڈے پر قطر کے امیر کا پروٹوکول توڑ کر شخصی طور پر استقبال کیااور دورہ کرنے والے قائد کو بھائی قرار دیا۔قطر کے امیر کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے جس میں وزراء ، اعلیٰ حکام اور تجارتی وفد بھی شامل ہے۔ وہ اس سے قبل مارچ 2015 میں سرکاری دورے پر ہندوستان آئے تھے۔قطر کے امیر کا 18 فروری کو راشٹرپتی بھون میں روایتی استقبال کیا جائے گا۔اپنے دورے کے دوران، قطر کے امیر صدر دروپدی مرمو کے ساتھ بات چیت کریں گے۔قطر کے امیر کے دورہ کے موقع پر ہندوستان۔قطر جوائنٹ بزنس فورم کی میٹنگ بھی ہوگی۔