دوحہ 12 جولائی (یو این آئی) قطر کے دارلحکومت دوحہ میں پاکستانی آموں کی دھوم مچ گئی ، آم سے بنے مربعے ،چٹنیاں اور رول پراٹھے توجہ کا مرکز بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق قطر کے دارلحکومت دوحہ میں پاکستانی آموں کا میلہ سج گیا، فیسٹول میں بیس سے زیادہ اقسام کے آموں کی نمائش کی گئی۔آم سے بنے مربعے ،چٹنیاں اور رول پراٹھے توجہ کا مرکز بن گئے ، اس موقع پر سفیرمحمد عامر نے کہا پاکستانی آم دنیا بھرمیں پسند کئے جاتے ہیں، مینگو فیسٹول کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ معیار کے آموں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامز سے پاکستانی آموں کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔