قطر کے لیے تجربہ کار اساتذہ کے تقررات

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : کے وائی نائیک آئی اے ایس منیجنگ ڈائرکٹر کے بموجب تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ (TOMCOM) کے ذریعے قطر میں انڈین اسکول کے لیے اساتذہ کی تعیناتی کے لیے رجسٹریشن کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس کے لیے تعلیمی قابلیت B.Ed لازمی ہے ۔ عمر 21 سے40 سال تک اور کم سے کم دو سال کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ اہلکار ہیں ۔ دلچسپی رکھنے والے اساتذہ اپنی قابلیت کے تفصیلات اور دستاویزات [email protected] پر ای میل کریں یا شخصی طور پر تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ آفس آئی ٹی آئی کالج ملے پلی وجئے نگر کالونی حیدرآباد سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے منیجر شیخ عبدالسبحان سے فون 8341164786 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔