قطر ۔ترکی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں

   

Ferty9 Clinic

استنبول ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا کے مطابق قطر کے شاہی دربار کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر اور امیر قطر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔