حیدرآباد ۔23ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ کی بلدیات اور میونسپل کارپوریشنوں میں ( فہرست رائے دہندگان کی تیاری اور اشاعت ) قواعد 2019ء ریاستی الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری کردیئے گئے ہیں ۔ جن کے مطابق 120بلدیات اور 10میونسپل کارپوریشنوں کے تمام وارڈس میں اس نوٹس کے ساتھ تصویری فہرست رائے دہندگان کی طباعت کی تاریخ 4 جنوری 2020ء مقرر کی گئی ہے ۔ بلدیات اور میونسپل کارپوریشنوں میں تصویری فہرست رائے دہندگان کے مسودے عوام کے مشاہدہ کیلئے 31ڈسمبر تا 2جنوری دستیاب رہیں گے ۔ 4جنوری کو بلدیات اور میونسپل کارپوریشنوں میں متعلقہ کمشنر کی طرف سے وارڈ واری اساس پر قطعی اشاعت عمل میں لائی جائے گی ۔