حیدرآباد :۔ محبوب کا انکار اور بریک اپ کرنے والی محبوبہ کو بدنام کرنے والے نامراد عاشق کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو اپنی محبوبہ سے بدلہ لینا چاہتا تھا ۔ ایک فرضی اکاونٹ کے ذریعہ لڑکی کی شہوت انگیز تصاویر اور ویڈیوز کو سوشیل میڈیا پر عام کرنے والے بدغماش 26 سالہ نارائنا منی پرکاش ساکن کلواکرتی کو راچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کی تھی ۔ اس لڑکی نے سال 2020 میں ایک شارٹ فلم میں رول کیا تھا اور خاطی گرفتار شخص اس فلم کا اسسٹنٹ ڈائرکٹر تھا ان دونوں میں اچھی دوستی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت بھی کرتے تھے ۔ گذشتہ چند عرصہ قبل دونوں میں غلط فہمی پیدا ہوگئی اور لڑکی نے لڑکے سے بات چیت بند کردی اور بریک اپ کرلیا ۔ اس بات سے نارائنا منی پرکاش نے لڑکی سے بدلہ لینے کی ٹھان لی اور اس نے ایک فرضی اکاونٹ تیار کیا ۔ شوٹنگ کے دوران لیے گئے شہوت انگیز ویڈیوز کو جو اس نے اپنے پاس محفوظ رکھا تھا اور اپنی سابقہ محبوبہ کی شہوت انگیز تصویر کو پیش کرتے ہوئے تمام کو دوستی کی ریکوسٹ کی اور اس ویڈیوز کو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔ لڑکی کی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کے دوران اس بدغماش کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔