عہدیداروںکوریاستی وزیرڈی نرسمہا کی ہدایت‘ سنگاریڈی میں جائزہ اجلاس سے خطاب
سنگاریڈی 20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع میں موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی قلت نہیں ہونا چاہئے‘ ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے سنگاریڈی کلکٹریٹ میں وی کرانتی کلکٹر اور مشن بھگیرتھا آر ڈبلیو ایس پنچایت راج محکموں کے عہدیداروں کے ہمراہ موسم گرما میں پینے کے پانی کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے جون کے آخر تک ایکشن پلان کے ذریعے عمل کرنے کہا ریاستی طبی اور صحت کے وزیر دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ ضلع میں کہیں بھی پینے کے پانی کے مسائل ہو تو تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ ہر منڈل میں ہر پنچایت کے لئے سمر ایکشن پلان کے مطابق عہدے دار اپنے فرائض انجام دیں ضلع کے نارائن کھیڑ علاقہ میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ریاستی وزیر نے کہا کہ دیہاتوں میں پینے کے پانی کا مسائل ہوں تو پینے کے پانی کو پرائیویٹ بورہول اور واٹر ٹینکروں کے ذریعہ سپلائی کیا جانا چاہئے پینے کے پانی کے مسائل کے لیے کلکٹریٹ میں ٹول فری نمبر قائم کیا گیا ہے۔ ضلع میں پانی کی کوئی کمی نہیں ہے عہدیداروں نے بتایا کہ مشن بھگیرتھا کے ذریعہ ضلع کے 90 فیصد رہائشی علاقوں کو بغیر کسی پریشانی کے پینے کے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے وزیر نے کلکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ ضلع کلکٹر کی سرپرستی میں ہر 10 دن بعد ضلع میں پینے کے پانی کے مسائل کا جائزہ لیں اور وقتاً فوقتاً عہدیداروں کو ضروری ہدایات فراہم کریں وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے علاقوں میں پینے کے پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں اگر ضلع میں کہیں بھی پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوتا ہے تو کلکٹریٹ کے ذریعہ قائم کردہ ٹول فری نمبر پر کال کریں اس موقع پر ضلع کلکٹر وی کرانتی اور متعلقہ محکموں کے عہدے داروں نے نے شرکت کی۔