قلعہ شیونیری کے ڈیولپمنٹ کیلئے 23 کروڑ فراہم کریں گے : اجیت پوار

   

پونے ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا اجیت پوار نے چہارشنبہ کو کہا کہ ریاستی حکومت پونے کے قلعہ شیونیری کے فروغ اور اس کی تزئین کاری کیلئے 23 کروڑ روپئے فراہم کرے گی۔ یہ قلعہ چھترپتی شیواجی کا جائے پیدائش ہے۔ آج شیواجی کے یوم پیدائش کے موقع پر پوار نے جونار تحصیل میں واقع فورٹ کا دورہ کیا اور جنگجو مراٹھا بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پوار نے کہا کہ قلعہ کی تزئین نو کا کام اس کی ثقافتی اہمیت پر مفاہمت کے بغیر کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد مزید امداد بھی فراہم کی جائے گی۔