قلعہ گولکنڈہ میں آج مصری و ایرانی قراء کی محفل حسن قرات

   

حیدرآباد 6 ۔ مارچ (راست) انتظامی کمیٹی مدرسہ رحمت العلوم و آل انڈیا قرا￿ت اکیڈیمی کے زیر اہتمام بروز ہفتہ 7 مارچ 2026 مطابق 17 رمضان المبارک بعد نمازتراویح گورنمنٹ بوائز ھائی اسکول گراونڈ رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں مرکزی جلسہ حسن قرا￿ت منایا جارہا ہے۔ جلسہ کی نگرانی مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری (صدر آل انڈیا قرا￿ت اکیڈیمی و خطیب عیدگاہ گنبدان قطب شاہی) کریں گے۔ جبکہ جلسہ کی صدارت مولانا سید پیرشبیر نقشبندی افتخاری (محرک عالمی قرآنی مہم) کریں گے۔ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی (سجادہ نشین درگاہ حضرت صوفی اعظم قطب دکن) ، جناب کوثر محی الدین (رکن اسمبلی ) قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد آغا الحاج حمید احمدے۔ حافظ و قاری مولانا محمد معین الدین امری معینی شاہ جناب غلام محی الدین خان پاشاہ بھائی کے علاوہ مسرس عزیز خان پٹھان ، ہارون فرحان محمد أمیر الدین وجیہ صدیقی محمد نصیر الدین اور دوسرے معززین بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس مرکزی جلسہ قرائت میں عالمی شہرت یافتہ مصری قراء کرام قاری الشیخ عبدالفتاحی یوسف قاری الشیخ عزت رجب سلمان الشیخ محمد عبداللہ محمد قاری شیخ محمد ابراہیم کے علاوہ ایران کے قاری حسن حکیمی اپنے مخصوص لحن میں قرآت کلام پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ قاری سید حمید الدین نے شرکت کی اپیل کی ہے۔