صبح 7 بجے قومی پرچم لہرایا جائیگا، مرکزی وزیر کشن ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت وکلچر جی کشن ریڈی نے کہا کہ آزادی کا امرت مہا اُتسو تقاریب کے حصہ کے طور پر جاریہ سال قلعہ گولکنڈہ میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب منائی جائیں گی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے وزارت ثقافت و کلچر نے یوم تاسیس تقاریب کے انعقاد کی تیاریاں کرلی ہیں۔ 2 جون کو صبح 7 بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ اس کے ذریعہ یوم تاسیس تقاریب کا آغاز ہوگا۔ 3 جون کو کلچرل پروگرامس ہوں گے اور تلنگانہ جدوجہد کی تاریخ پر مبنی پروگرام ہوں گے۔ اسکولی طلبہ کیلئے مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مختلف ریاستوں میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ریاستوں میں بسنے والے تلنگانہ کے عوام کو متعلقہ ریاستوں کے راج بھون مدعو کرتے ہوئے گورنرس کی نگرانی میں تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ ایک بھارت شریسٹ بھارت کے جذبہ کے تحت تمام ریاستوں کی یوم تاسیس ملک کی ہر ریاست میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہلی میںلیفٹننٹ گورنر تقاریب کی نگرانی کریں گے۔ر