قلعہ گولکنڈہ میں یوم آزادی کے تقریبات

   

چیف سکریٹری شانتی کماری کا اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ انتظامات کا معائنہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری شانتی کماری نے پیر کو قلعہ گولکنڈہ کا دورہ کیا اور یوم آزادی تقاریب کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تقریبات کو شایان شان طریقے سے منعقد کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کریں ۔ ڈائرکٹر کلچرل ڈپارٹمنٹ ہری کرشنا نے کہا کہ یوم آزادی کی اس تقریبات کی اصل توجہ ہمارے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے کے لیے روایتی لباس میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ گسادی ، کوموکویا ، لمباڑی ، کچی پوڈی ، بھرتناٹیم وغیرہ کے 1000 سے زیادہ فنکار یوم آزادی کے موقع پر پرفارمنس کریں گے ۔ بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے مختلف اسکولس کے طلبہ کو لانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے محکمہ پولیس کو ٹریفک کے موثر انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے تمام محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کو یوم آزادی کے تقاریب اور پروگرامس کا منعقد کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تال میل کے ذریعہ کام کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ڈی جی پی جتیندر ریڈی اسپیشل چیف سکریٹری وکاس راج ، پروٹوکال ڈائرکٹر وینکٹ راؤ محکمہ انفارمیشن کے اسپیشل کمشنر ہنمنت راؤ کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔۔ 2