قلعہ گولکنڈہ پر آج کے سی آر ترنگا لہرائیں گے

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ کے تمام اضلاع میںبھی یوم آزادی تقاریب کیلئے جوش و خروش

حیدرآباد۔/14 اگسٹ، ( سیاست نیوز)73 ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعرات 15 اگسٹ کو تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر تقاریب منائی جائیں گی۔ حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب ریاستی دارالحکومت میں واقع تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں 10 بجے دن منعقد ہوگی جہاں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ قومی ترنگا لہرائیں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔ اس ضمن میں پولیس کی طرف سے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے جاچکے ہیں۔ تقریب میں عوام کی آمدورفت کو آسان بنانے کیلئے ٹرانسپورٹ بسوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر یوم آزادی تقاریب کے جوش و خروش کے ساتھ انعقاد کیلئے متعلقہ وزراء کو مقرر کیا ہے۔وزیر داخلہ محمد محمود علی کتہ گوڑم میں ترنگا لہرائیں گے۔ سرینواس یادوکھمم ، ایٹالہ راجندر کریم نگر ، اندرا کرن ریڈی نرمل میں پرچم کشائی کریں گے۔