قلعہ گولکنڈہ کے قریب گولف کورس کے قیام کی راہ ہموار

,

   

Ferty9 Clinic

امکانی اقدام پر آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے سرگرم کارکنوں میں برہمی
حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (این ایس ایس) محکمہ آثار قدیمہ نے گولکنڈہ قلعہ کے تحت نیا قلعہ میں باقی اراضیات کی آثار قدیمہ کے ضابطوں کے مطابق دستاویز سازی شروع کردی ہے اور باور کیا جاتا ہے کہ قلعہ کے قریب واقع 15 ایکر اراضی ’بین الاقوامی معیار‘کے گولف کورس کے قیام کے لئے حکومت تلنگانہ کے سپرد کردی جائے گی جس کے پیش نظر ان کارکنوں میں برہمی پیدا ہورہی ہے جو اس تاریخی عمارت کے قریب گولف کورس کے قیام کے مخالف ہیں۔ چیف سیکریٹری ایس کے جوشی نے شہر کے دوران آثار قدیمہ کی ڈائریکٹر جنرل اوشا شرما کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے احکام کے مطابق مذکورہ اراضی حکومت تلنگانہ کے سپرد کرنے کی درخواست کرے گی۔ استدعا کی تھی۔ آثار قدیمہ کے تحت اس علاقہ کو محفوظ رکھنے کے حامی کارکن لبنی ثروت نے کہا کہ گولف کورس کی تعمیر کی صورت میں اس علاقہ میں بھاری تعمیراتی آلات و اوزار استعمال ہوں گے جس کے نتیجہ میں قدیم املاک کو نقصان پہونچ سکتا ہے۔ ثروت نے گولف کورس کی تعمیر کے لئے 2019ء میں عدالت میں ایک مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کس طرح یہ فیصلہ کیا جاسکتا ہے جبکہ مقدمہ بھی زیرسماعت ہے۔