میدک ۔ ضلع پریسیڈنٹ آف پولیس میدک جی چندنا دپتی نے بتایا کہ نرساپور منڈل کے چیپل ترنی گرام پنچایت کے رانجی تانڈہ کے ایک مکان میں دھواا کرتے ہوئے 17 افراد کو تاش کھیلنے کے دوران حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ٹاسک فورس سرکل انسپکٹر مسٹر مرلی کمار نے اپنی جمعیت کے ساتھ باوثوق اطلاع پاکر کہا کہ اس دھاوے میں 17 افراد کی گرفتار عمل میں آئی ان کے قبضہ سے 13 موبائل فون 5 بائیکس اور 60,500 روپئے ضبط کرلئے گئے ۔ ایس پی میدک محترمہ دپتی نے باتیا کہ ضلع میں اگر کسی بھی ضلع غیر سماجی معاملات ہوں تو پولیس میدک کو ڈائل 100 یا واٹس ایپ +917330671900 پر مطلع کریں ۔ اطلاع دینے والوں کے نام مخفی رکھے جائیں گے ۔
