حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کی عدالت نے قماربازوں کے خلاف سزا سنائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دھابہ ہوٹل میں قمار بازی کی سہولت فراہم کرتے ہوئے قمار بازی کا اڈہ چلانے والے 29 سالہ نوکم راجو کو 6 ماہ کی سزا اور 3 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ اس کے علاوہ نوکم ملیش ایم سریکانت ایم کیشور ریڈی ، اور بی سرینواس کو جرمانہ عائد کیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ منچال پولیس نے مارچ 2018 کے ایک مقدمہ میں آج چارج شیٹ داخل کی ۔ ایک خفیہ اطلاع پر سب انسپکٹر اور ان کی ٹیم نے ایک دھابہ ہوٹل پر دھاوا کیا تھا اور قمار بازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا تھا ۔ پولیس نے اس وقت 7 سیل فون اور 12840 روپئے نقد رقم کو بھی ضبط کیا تھا ۔