قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا ، 9 افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے میلاردیوپلی پولیس حدود میں واقع سبحان کالونی کے ایک مکان میں دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 9 افراد کو گرفتار کرکے میلاردیوپلی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب مکن ٹاورس فلیٹ نمبر 301 سبحان کالونی میں 9 افراد پتے کھیل رہے تھے ایک اطلاع پر شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے 9 افراد سید احسن ، شیخ مقبول ، محمد اعظم ، محمد ساجد ، رفیع ، محمد عبدالرحیم ، محمد سلیم ، محمد دستگیر اور محمد عمر خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 13580 روپئے اور دو پتوں کے سیٹس کو ضبط کرتے ہوئے میلاردیوپلی پولیس کے حوالے کردیا ۔ میلاردیوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔