حیدرآباد : /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے شہر کے علاقہ سیف آباد میں سرعام کھیلے جارہے قماربازی کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے نقد رقم برآمد کرلی ۔ پولیس کے مطابق لیبرٹی چوراہا کے قریب امیت سنگھ ، محمد مصطفی ، جی ارجن اور دیگر پانچ افراد قمار بازی میں ملوث تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 30 ہزار نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلی ۔