حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم کی ایک عدالت نے قمار بازی میں گرفتار افراد کے خلاف سزا سنائی ہے۔ آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن میں سال 2018 میں درج کردہ مقدمہ میں عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ایک شخص کو ایک سال اور 4 افراد کو 6 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جرمانے عائد کیا۔ آدی بٹلہ پولیس نے اس مقدمہ میں آج چارج شیٹ داخل کیا اور عدالت نے فیصلہ سنایا۔ پولیس کے مطابق سال 2018 میں وینکٹیشورا کالونی میں قمار بازی کے ٹھکانے پر دھاوا کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کارروائی میں 80,030 روپئے نقد رقم ، 7 موبائیل فون، 2 کاریں اور کارڈز ضبط کئے۔ ان گرفتار افراد میں یونس اقبال کا انتقال ہوگیا۔ عدالت نے 43 سالہ سندر کو ایک سال کی سزا اور 8 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جبکہ 45 سالہ سرینواس، 58 سالہ بھومیا، 47 سالہ لکشمی کمار اور 48 سالہ صادق ساکنان پدا پلی منڈل کو 6 ماہ کی سزا اور فی کس تین ہزار جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ ع