قندوز: افغان صوبے قندوز میں سیکوریٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں طالبان نے سیکوریٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ طالبان 5 فوجی اہلکاروں کو یرغمال بناکر ساتھ بھی لے گئے۔ افغان حکام کے مطابق طالبان کے حملے کے نتیجے میں چیک پوسٹ زمین بوس ہوگئی جب کہ واقعہ کے بعد سیکوریٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔