کابل 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افغانستان میں طالبان نے ایک تلاشی مرکز پر حملہ کردیا۔ تخریب کاروں کے تازہ ترین حملے میں کم سے کم 15 ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے ہیں۔ قندوز صوبہ کی کونسل کے ایک رکن غلام ربانی کے مطابق شمالی قندوز کے ضلع علی آباد میں پیر کی رات دیر گئے ہوئے ہمہ رخی حملے میں 15 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر دو افسران زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا جب افغان سپاہی قندوز کے دشتی آرچی اور امام صاحب اضلاع میں گزشتہ چند ماہ سے طالبان کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔