قندھار بم دھماکے:مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 63 ہوگئی

   

قندھار: افغانستان کے قندھار شہر میں ایک شیعہ مسجد میں ہوئے مہلک بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر63 ہو گئی ہے ۔مقامی اسپتال کے ایک ذرائع نے ہفتہ کو یہ معلومات دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 83 ہے ۔قندھار میں جمعہ کو تین خودکش حملہ آوروں نے ایک مسجد پر مہلک دھماکے کیے جبکہ چوتھے حملہ آور نے نمازاداکررہے لوگوں پرفائرنگ کی۔دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ نے مبینہ طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔