قندھار حملہ : داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

   

دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے جنوبی افغان شہر قندھار میں گزشتہ روز شیعوں کی ایک مسجد پر کیے گئے خود کش بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ اعتراف اس تنظیم کی جانب سے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں کیا گیا۔ نماز جمعہ کے دوران کیے گئے اس حملہ میں 41افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ داعش نے ایک ہفتہ قبل قندوز میں بھی شیعوں کی ایک مسجد کو نشانہ بنایا تھا، جس میں ساٹھ سے زائد افرد مارے گئے تھے۔ افغانستان کی دس فیصد آبادی شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے اور ان کی اکثریت کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔