کابل: جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں ہوئے ایک دھماکہ میں کم سے کم تین پولیس اہلکاروں کوموت ہوگئی اور دوزخمی ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔انھوں نے بتایاکہ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا جب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا جس میں تین پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی اور دوزخمی ہوگئے ۔اس بم دھماکہ کے بارے میں افغانستان کے افسران اور نہ ہی طالبان نے ابھی تک کوئی تبصرہ کیاہے ۔افغان حکومت کے وفد اور طالبان کے مابین قطر کی راجدھانی دوحہ میں بات چیت جاری ہے۔