کم از کم 25 افراد جاں بحق ہونے کا خدشہ،ہر طرف افراتفری کا عالم
کابل: افغانستان کے قندھار میں ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے ایک اور بم دھماکے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔مقامی ہاسپٹلس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکے میں کم از کم 25 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس واقعہ کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دھماکہ کے بعد کئی لوگوں کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 20بتائی جا رہی ہے ، حالانکہ مرنے والوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد تفصیلی خبر سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو گی۔دریں اثناء مسجد میں مچی تباہی اور خون پھیل جانے سے افراتفری کا عالم ہے۔ خدام مسجد کی صاف صفائی میں مصروف ہوگئے ہیں۔