قندھار میں 15طالبان جنگجو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں سکیورٹی فورس کی کارروائی میں کم از کم 15 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ افغان فوج کے ترجمان نے جمعہ کے روزیہ اطلاع دی ہے ۔فوج کے ترجمان خواجہ یحییٰ علوی نے بتایا کہ گزشتہ روز طالبان جنگجوؤں نے صوبہ قندھار کے علاقے پنجوئی صلوات علاقہ اور زہری پشمول علاقے میں فوجی چوکیوں پر حملہ کیا تھا۔مسٹر علوی نے بتایا کہ فوج کے جوابی حملے میں کم از کم 15 طالبان جنگجو ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔تاہم، اس بارے میں ابھی تک طالبان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔