قنٹاس ایئرلائن کے 50 ملازمین کورونا پازیٹو

   

سڈنی ۔4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں قنٹاس اور اس کی اتحادی جیٹ اسٹار ایئرلائن کے پائلٹ اور عملے کے اراکین سمیت تقریباً 50ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔اے بی سی نیوز نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔چینل نے کمپنی کے میڈیکل افسر رسیل براؤن کے حوالے سے بتایا کہ متاثرین میں سے 8 پائلٹ و 19 پائلٹ عملے کے رکن ہیں۔مسٹر براؤن نے کہا،متاثرین میں سے زیادہ تر غیر ملکی ہیں اور وہ احتیاط برت رہے تھے ۔پرواز کے وقت ماسک کا استعمال بھی کررہے تھے اور ضروری احتیاط بھی کی تھی۔مانا جارہا ہے کہ یہ معاملے قنٹاس گروپ کی اتحادی کمپنی جیٹ اسٹار سمیت پورے گروپ سے سامنے آئے ہیں۔گروپ کے میڈیکل ڈائریکٹر ایان ہوسگڈ نے بتایا کہ متاثرہ ملازمین سے مسافروں میں انفیکشن پھیلنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے ،لیکن اس بات سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ،‘‘ہم نے اپنے ملازمین اور مسافروں کی حفاظت کے لئے احتیاطی اقدامات کئے ہیں،جس میں ہوائی اڈوں کی زیادہ صفائی اور سکیورٹی کے ضروری آلات مہیا کرانا شامل ہے ۔