حیدرآباد : اے پی کے مشرقی گوداوری کے کلکٹر ڈی مرلی دھر ریڈی نے 39 خانگی دواخانوں پر 1.54کروڑروپئے جرمانہ عائد کیا۔یہ جرمانہ حکومت کی مقررہ علاج کی شرح سے زیادہ رقم کی وصولی، نقدی کے بغیر علاج کیلئے آروگیہ شری اور ای ایچ ایس زمرہ کے تحت 50فیصد بسترالاٹ نہ کرنے اور دیگر قواعد کی خلاف ورزی پر عائد کیاگیا ہے دواخانوں کے انتظامیہ کے ساتھ زوم ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایس پیز اور جوائنٹ کلکٹرس نے ان کے انتظامیہ سے خواہش کی تھی کہ وہ اندرون 48 گھنٹے آروگیہ شری اکاونٹس میں جرمانہ کی رقم ادا کریں ۔ جرمانہ کی رقم دو لاکھ روپئے سے دس لاکھ روپئے کے درمیان ہے ۔کلکٹر نے انتباہ دیا کہ اگر اس کا اعادہ کیاگیا تو ان اسپتالوں کو سرکاری عملہ کے ذریعہ چلایا جائیگا۔