قواعد کی خلاف ورزی پر سوپر مارکٹس اور کرانہ اسٹورس کو سخت کارروائی کی وارننگ: میئر

   

حیدرآباد ۔ 18 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد کے میئر بی رام موہن نے خبردار کیا ہے کہ حیدرآباد کے ان سوپر مارکٹس اور کرانہ اسٹورس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی جو اپنے احاطہ میں سماجی دوری کو یقینی بنانے میں ناکام رہیں گے ۔ میئر نے کہا کہ سماجی فاصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا واحد ہتھیار ہے ۔ چند سوپر مارکٹس اور کرانہ اسٹور نے احتیاط نہیں برت رہے ہیں ۔ لاک ڈاون قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نوٹسیں جاری کی جائیں گی ۔ میئر حیدرآباد نے کہا کہ لاک ڈاؤن برقرار رہنے تک کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔