نئی دہلی : آل انڈیا کسان سبھا کے ایک عہدیدار نے آج کہا کہ نئے زرعی قوانین کی منسوخی پر ہی تعطل ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بات چیت کے چار مرحلے ناکام ہوچکے تھے اور آج پانچواں مرحلہ بھی بے نتیجہ ثابت ہوا۔ اے آئی کے ایس فینانس سیکریٹری کرشنا پرساد نے کہا کہ ہمارے ذہن میں کوئی شبہ نہیں کہ قوانین کی منسوخی پر ہی ایجی ٹیشن اختتام پذیر ہوگا۔ ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔ سبھا نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ حکومت ہندوستان بھر میں احتجاجی کسانوں پر دائر مقدمات سے غیرمشروط طور پر دستبرداری اختیار کرے۔