کوہیر منڈل میں رکن پارلیمان ظہیرآباد بی بی پاٹل کی جانب سے تقریب کا اہتمام
کوہیر ۔ رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد مسٹر بی بی پاٹل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے جسمانی طاقت مدافعت میں اضافہ کے لئے ہومیوپتھی کی دوائی ہومیو کیر کٹس کی کوہیر منڈل مستقر میں واقع قدیم بس اسٹانڈ اور لالہ کنٹہ کے علاوہ اطراف کے مواضعات میں مفت تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر شیخ فرید رکن ریلوے بورڈ ممبر بتایا کہ جناب بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد کی خصوصی دلچسپی سے عوام میں ہیومیو پتھی کی کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ شیخ فرید نے کہا کہ کورونا وائرس نے آج ساری دنیا کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے ۔ جس کے سامنے ساری دنیا بے بس ہوگئی ہے ۔ اس خطرناک بیماری کی ابھی تک دوائیں نہیں ہوئی اس لئے بیماری کے روک تھام فی الوقت واحد علاج ہے قوت مدافعت (جسمانی طاقت و توانائی) میں اضافہ بے حد ضروری ہے جس کے پاس قوت مدافعت زیادہ ہے اس کا کورونا وائرس کچھ نہیں بگڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ زیادہ بھیڑ بھاڑ والی علاقوں پر نہ جائیں ۔ ہر حال میں ماکس کا استعمال کرلیں اور اپنے ہاتھوں کو 20 سکنڈ تک دھوئیں ۔ اس موقع پر محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر وارڈ نمبر 2 نے بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ ‘ شیخ فرید ریلوے بورڈ ممبر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت کورونا وائرس سے شہر شہر گاؤں گاؤں میں عوام میں ایک خوف طاری ہوگیا ہے ۔ اس دوران اس طرح کی ہومیو پیتھی کی کٹس سے عوام میں کچھ راحت ضرور ملے گی ۔ اس موقع پر شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر ‘ محمد عبد الوحید صدر کوہیر ٹاؤن ٹی آر ایس پارٹی محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی قائد محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی (1) محمد افتخار احمد ٹی آر ایس پارٹی لیڈر محمداسلم زاہد ‘ واجد ذبیح ‘ سید رئیس الدین ‘ سبھاش ریڈی ’ ایم آنند کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
