قومی آؤٹ سورسنگ پالیسی وضع کرنے کا لوک سبھا میں مطالبہ

   

نئی دہلی۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یونین بجٹ مباحث میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ونود شنکر نے کہا کہ صنعتوں کی جانب سے نوجوانوں کا استحصال کیا جارہا ہے چنانچہ اس کا استحصال کو روکنے کیلئے آؤٹ سورسنسگ پالیسی وضع کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایسے اضلاع کی نشاندہی کی جائے جہاں پر صنعتیں قائم کی جاسکتی ہیں، جس کے باعث نوجوانوں کے نقل مقام میں مدد ملے گی۔ ایک اور بی جے پی رکن لوک سبھا ویریندر سنگھ نے کہا کہ بجٹ دیہات، کسانوں اور فوجیوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی کوئی شخص کو کانگریس 6 پیسے بھی نہیں دی، اب بی جے پی کسانوں کو 6,000 روپئے دینے جارہے ہیں۔ انہوں نے تمام ارکان پر زور دیا کہ اپنے اپنے علاقوں میں تالاب بنوائیں تاکہ پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکے۔