بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ کے جج ایچ پی سندیش نے الزام لگایا تھا کہ انسداد بدعنوانی بیورو کے خلاف ان کے ریمارکس کے لئے انہیں ٹرانسفر کی دھمکیاں ملی ہیں۔ جج نے کہا تھا کہ وہ ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ جج نے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد بدعنوانی بیورو ‘کلیکشن سینٹر’ بن گیا ہے۔ اس پر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی ایک کے بعد ایک اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔راہل گاندھی نے جسٹس ایچ پی سندیش کا ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جج ٹرانسفر کی دھمکی کی بات کر رہے ہیں۔