اقلیتی بہبود اسکیمات کا جائزہ، تلنگانہ کو فنڈز کی اجرائی کی نمائندگی
حیدرآباد۔/12 جولائی، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کی اسکیمات پر موثر عمل آوری جاری ہے۔ قومی اقلیتی ڈیولپمنٹ و فینانس کارپوریشن کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر ابھا رانی سنگھ، ڈپٹی جنرل منیجرس پی ایس پونیکر اور سدھیش نے آج وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی بہبود کی اسکیمات اور خاص طور پر قرض کی فراہمی اسکیم کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اقلیتوں کی معاشی ترقی کیلئے کئی اسکیمات مدون کی ہیں۔ وزیر داخلہ نے تلنگانہ حکومت کی اسکیمات کا ذکر کیا اور کہا کہ مرکز کو تلنگانہ سے تعاون کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں سے مرکزی فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔ انہوں نے پری میٹرک اسکالر شپ اور دیگر اسکالر شپس کو فوری بحال کرنے پر زور دیا۔ وزیر داخلہ محمود علی اس سلسلہ میں مرکزی وزیر سمرتی ایرانی سے نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل موجود تھے۔ر