قومی ترانے کی تخلیق نو کیلئے سعودیہ کی موسیقار ہانس زیمر سے بات چیت

   

ریاض: سعودی عرب ماہر جرمن موسیقار ہانس زیمر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ وہ مختلف آلاتِ موسیقی کا استعمال کرتے ہوئے مملکت کے قومی ترانے کو دوبارہ ترتیب دیں۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آلِ الشیخ نے زیمر کے ساتھ ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی اور انہیں ہمارے وقت کا ایک عظیم موسیقار کہا۔الشیخ نے کہا کہ دونوں نے متعدد موسیقارانہ منصوبوں پر بشمول ایک کنسرٹ اور عربیہ نامی موسیقی کی ایک اصل دْھن پر تبادلہ خیال کیا جو جلد ہی نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سعودی عرب کی ثقافت اور ورثہ اور آئندہ سعودی فلم دی بیٹل آف یرموک کے ساؤنڈ ٹریک سے متاثر ہو گا۔