قومی تعمیر میں آر ایس ایس کا رول ، مہاراشٹرا یونیورسٹی کے نصاب میں شامل

,

   

ناگپور ۔ /9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کی تاریخ اور قومی تعمیر میں اس کے رول کی ستائش کرتے ہوئے ایک مضمون کو مہاراشٹرا یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے ۔ ناگپور میں اس یونیورسٹی کے نصاب میں آر ایس ایس کی تعریف پر مبنی مضمون کو شامل کرتے ہوئے بی اے سال دوم( تاریخ) میں آر ایس ایس کی ستائش کرتے ہوئے مضمون شامل کیا گیا ہے ۔ راشٹریہ سنت توکاڈوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی میں بی اے کے نصاب کے تیسرے حصہ میں قومی تعمیر میں آر ایس ایس کے رول کے بارے میں تفصیلی مضمون کی اشاعت عمل میں لائی ہے ۔ پہلے سیکشن میں کانگریس پارٹی کے قیام اور جواہر لال نہرو کی مقبولیت کو شامل کیا گیا ہے اور دوسرے سیکشن میں سیول عدم تعاون تحریک جیسے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔