ناگپور ۔ 9 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ سوئیم سیوک سنگھ کی تاریخ اور قومی تعمیر میں اس کا رول اب اس زعفرانی تنظیم کے ہیڈکوارٹرز کے علاقہ ناگپور کی یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کیا جارہا ہے ۔ راشٹرا سنت تکدوجی مہاراج یونیورسٹی نے بی اے ( تاریخ ) سال دوم کے نصاب میں آر ایس ایس کی تاریخ کو مضمون کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے ۔ نصاب کے تیسرے باب میں قوم کی تعمیر میں آر ایس ایس کے رول کی تفصیلات ہیں۔ پہلے باب میں کانگریس پارٹی کی تاسیس اور جواہر لعل نہرو کے عروج کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
پروین کمار بی ایس این ایل کے نئے چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر
نئی دہلی ۔ 9 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پروین کمار پروار کو بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل ) کے نئے چیرمین اور مینجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے مقرر کیاگیا ہے ۔ اُن کی میعاد 5 سالہ ہوگی ۔ وزارت پرسونل نے منگل کو جاری اعلامیہ میں یہ انکشاف کیا۔